ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چندر شیکھر کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں: پرینکا گاندھی

چندر شیکھر کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں: پرینکا گاندھی

Sun, 05 Jan 2020 23:48:17    S.O. News Service

نئی دہلی،5جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو الزام لگایا کہ اختلاف کی آواز دبانے کی حکومت کی پالیسی بزدلی کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کو علاج کے لیے ایمس بھیجا جائے۔قابل ذکر ہے کہ آزاد پر نظر ثانی شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تہاڑ جیل میں ہیں۔پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے ٹوئٹس میں کہاکہ اختلاف کی ہر آواز اور احتجاج کو دبانے کی حکومت کی پالیسی عدم جواز کی سطح پر پہنچ گئی ہے،ان کاموں میں بنیادی انسانیت کا فقدان شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے، انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ایمس بھیجا جانا چاہیے۔ایک اور ٹویٹ میں پرینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ سیاست کا مقصد عوام کے موضوعات کو ترجیح دینا ہے۔تعلیم، روزگار، کسانوں کی مدد، لیکن یہ غیرذمہ دار حکومت صرف پھوٹ ڈالنے میں مصروف رہتی ہے۔


Share: